ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / رافیل جنگی طیارہ سودے کو لے کر راہول گاندھی نے کیا وزیر دفاع سے استعفیٰ کا مطالبہ

رافیل جنگی طیارہ سودے کو لے کر راہول گاندھی نے کیا وزیر دفاع سے استعفیٰ کا مطالبہ

Thu, 20 Sep 2018 18:32:08  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،20؍ ستمبر (ایس او نیوز)   کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن پر رافیل جنگی طیارہ سودے کو لے کر لگا تار جھو ٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جھوٹ کی پول کھلتی جا رہی ہے اس لئے اب وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

گاندھی نے ٹوئٹ کر کے سیتا رمن پر حملہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ رافیل سودے کو لے کر بار بار انکا جھوٹ پکڑا جا رہا ہے اس لئے انہیں وزارت دفاع کے عہدے سے فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔کانگریس صدر نے کہا کہ اس سودے کو لے کر لگا تار جھوٹ بولنے اور ہر جھوٹ کے پکڑے جانے کے بعد ان کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے اس لئے انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ انہوں نے وزیر دفاع کو رافیل وزیر بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا جھوٹ پھر پکڑا گیا ہے ۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ(ایچ اے ایل ) کے سابق سر براہ کے ایس راجو نے وزیر دفاع کے اس جھو ٹ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایچ اے ایل کے پاس رافیل بنانے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ کانگریس صدر نے کہا  کہ اب بہتر ہوگا کہ وزیر دفاع اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔


Share: